حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی،گذشتہ آٹھ ماہ میں پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی
منگل 26 مئی 2015 21:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کمشنر کراچی کی سر براہی میں کراچی کی حساس یو نین کونسلوں میں جاری انسداد پولیو مہم کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہاگیا ہے۔مہم پر عالمی سطح پراطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس بات کو خو ش آئند قرار دیا گیا ہے کہ گذشتہ سات آٹھ ماہ کے دوران کراچی میں کوئی پولیو کا نیا کیس سامنے نہیں آیایہ بات کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون جاوید صبغت اﷲ مہر، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے، متعلقہ ٹاؤن ہیلتھ افسران اور انتظامیہ کے افسران بھی مو جو د تھے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ضمن میں حکومت اور کراچی انتظامیہ کی کوششیں بالخصوص کمشنر کراچی کی مسلسل کوششیں اور انسداد پولیو کے لئے ان کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں شر وع کی جانے والی مہم کا اگلاراؤنڈ یکم جو ن سے شروع ہو گا۔(جاری ہے)
یکم جو ن سے شروع ہو نے والی مہم میں دو لاکھ 25 ہزار13 بچوں کو قطرے پلا ئے جائیں گے اجلاس کو بتا یا گیا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت عالمی ادارہ صحت او ر یونیسف کے تعاون سے کراچی کی ان گیارہ حساس یو نین کونسلوں میں مہم شروع کی گئی تھی جہا ں پولیو کے کیسز پائے گئے تھے تاہم تین یونین کونسلوں کو ماحولیاتی رپورٹ میں پولیو سے محفو ظ قرار دئے جانے کے بعد آٹھ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پر عملد رآمد کیا جا رہا ہے۔
انسداد پولیو مہم کی ٹیم پولیو کے خاتمہ کے جذبہ کے ساتھ کام کر رہی ہے ہر ہفتہ کمشنر کراچی کی صدارت میں اجلاس میں جائزہ پیش کیا جا تا ہے جس کی روشنی میں مہم کو مو ثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا تے ہیں،منگل کو ہونے والے اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ علما کرام اور کمیونٹی کے لوگوں سے رابطہ کو مضبو ط بنایا جا ئے اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی ممکن بنائی جائے ۔تاکہ حکومت اور عالمی ادا رہ صحت کی انسداد پولیو کی کوششیں بارآور ہو ں اجلاس میں انسداد پولیو کے سلسلہ میں گذشتہ راؤنڈ میں مہم کی کار کردگی اور بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کی تفصیلات کے با رے میں رپورٹ کمشنرکراچی کو پیش کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کو بتا یا گیا کہ گذشتہ مہم میں 99 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔ باقی رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں حوصلہ افز ا طور پر کمی ہورہی ہے ۔جن یو نین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پر عملدرآمدکیا جا رہا ہے ان میں یونین کونسل ،مسلم آباد، گجرو ، اسلامیہ کالونی مظفرآباد، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر او ر سونگل شامل ہیں ۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے عالمی ادارہ صحت اور ٹاؤن ہیلتھ افسران سے کہا کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ ان کو ششوں کا مقصدیہ ہے کہ ہمارے بچے پولیو سے محفوظ رہیں اور انھیں صحت مند زندگی میسر آئے ۔حساس علاقوں میں شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم سے ان مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.