اپنے بچوں کو پولیو جیسے امراض کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے،صدر ممنون
پاکستان میں دہشت گردی،انسانی حقوق کی خلاف ورزی،اقلیتیوں اور جنسی امتیاز کے معاملات ناقابل برداشت ہیں،جرمن وفد سے گفتگو`
منگل 26 مئی 2015 22:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی،انسانی حقوق کی خلاف ورزی،اقلیتیوں اور جنسی امتیاز کے معاملات ناقابل برداشت ہیں۔حکومت نے اس سلسلے میں موٴثر اقدامات کررکھے ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات جرمن پارلیمنٹ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے آج ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت مسز دوگمارجی ووہرل نے کی۔ صدر مملکت نے وفد کی توجہ پولیو کے سلسلے میں پاکستان پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہاکہ اس صورت حال کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ وہ عناصر ہیں جن کی وجہ سے خطے میں دہشت گردی مسلط ہوئی۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو پولیو جیسے امراض کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے تاہم عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ ہمدردانہ طرز عمل اختیار کرے تاکہ وہ مسائل کا سامنا کیے بغیر پولیو کے سدباب کے لیے کام کرسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.