225دیہی بیوگان میں 75جھوٹیاں، 75ویہڑیاں اور 150بھیڑ/بکریاں تقسیم
ایک ایکڑ سے کم اراضی کی مالکہ اور کم از ایک بچے کو سکول بھیجنے والی بیوہ کو جانور ملے گا‘ ملک محمد اقبال چنڑ حکومت نے بیوہ خواتین کو بھکاری بنانے کی بجائے باوقار /روزگار کی سہولت دی‘ وزیر برائے کوآپریٹو پنجاب
بدھ 27 مئی 2015 17:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) حکومت پنجاب کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں ضلع بہاولپور میں 225بیوہ دیہی خواتین میں 75جھوٹیاں، 75ویہڑیاں اور 150بھیڑ/بکریاں مفت تقسیم کی گئیں۔
(جاری ہے)
یہ تقریب ضلع کی تحصیل بہاولپور ، خیرپور ٹامیوالی، حاصل پور، یزمان اور احمد پور شرقیہ کی دیہی بیوہ خواتین کیلئے منعقد کی گئی جس میں تحصیل حاصل پور، یزمان اور احمدپور شرقیہ کیلئے بھیڑبکریاں جبکہ تحصیل بہاولپور اور خیرپور ٹامیوالی کیلئے ویہڑیاں/جھوٹیاں تقسیم کی گئیں۔
مہمان خصوصی صوبائی وزیربرائے کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ تھے۔ انہوں نے پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ وہ دیہی بیوہ خواتین جن کی زمین ایک ایکڑ سے کم ہے اور ان کا کم ازکم ایک بچہ سکول جاتا ہو ان کو یہ جانور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ملک محمد اقبال چنڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ احسن اقدام ہے جس میں غریب بیوہ خواتین کو کسی سے بھیک مانگنے کی بجائے اس حکومت نے باوقار زندگی گزارنے کیلئے جانور دیئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.