شاہ محمود قریشی نیشنل آرگنائزر پی ٹی آئی، جہانگیر ترین سینٹرل آرگنائزر اور سیف اﷲ نیازی ایڈیشنل سینٹرل آرگنائزر مقرر

بدھ 27 مئی 2015 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو نیشنل آرگنائزر پی ٹی آئی، جہانگیر ترین کو سینٹرل آرگنائزر اور سیف اﷲ نیازی کو ایڈیشنل سینٹرل آرگنائزر مقرر کر دیا ہے۔ بدھ کو پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نعیم الحق کو سیکرٹری انفارمیشن، شیریں مزاری کو چیئرمین پی ٹی آئی کا ترجمان اور اسد عمر کو میڈیا مارکیٹنگ اور پالیسی شعبہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی سطح پر بھی آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزرز کی تقرریاں کی گئی ہیں جو نیشنل آرگنائزر کو رپورٹ کریں گے۔ پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں شاہ محمود قریشی اضافی ذمہ داریوں کے طور پر صوبائی آرگنائزر کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے جبکہ فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کیلئے چوہدری سرور کو صوبائی آرگنائزر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔