فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے مخلص لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ‘ فلمسٹار نور

جمعرات 28 مئی 2015 12:48

فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے مخلص لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے مخلص لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ، آج جو لوگ فلمسازی میں اپنے سرمایہ لگا رہے ہیں وہ فلم انڈسٹری کے خیر خواہ ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بھی فلم انڈسٹری میں ایسے لوگ موجود ہیں جو نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے ان کی ٹانگیں کھینچتے رہتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری فلم ” عشق پازیٹو “ میں لوگوں کے لئے ایک مثبت پیغام ہے ، اس فلم معاشی برائیوں کے ساتھ طنزو مزاح کے پہلو کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے ۔ یہ تاثر غلط ہے کہ فلم ” عشق پازیٹو “ کا منصوبہ بند کر دیا گیا ہے ، بہت جلد فلم کا نیا سپیل شروع ہونے والا ہے جس کے بعد اس کو تیزی سے مکمل کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :