انٹرمیڈیٹ کے اسلامک ہسٹری کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل کل سے شروع ہوگا

جمعہ 29 مئی 2015 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات 2015ء کے آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے اسلامک ہسٹری کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل بروز ہفتہ 30مئی دوپہر گیارہ بجے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں شروع کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ مضمون کے ٹیچرز جو کاپیاں جانچنے کے لئے طے شدہ اہلیت پر پورا اترتے ہوں وہ فوری طور پر انٹر بورڈ آفس رجوع کریں۔