وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد قیصریکم جون کو انٹرنیٹ ریڈیو لیب کا افتتاح کرینگے

جمعہ 29 مئی 2015 16:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد قیصرپیر یکم جون کوصبح11بجے شعبہ ابلاغ عامہ عبدالحق کیمپس میں قائم ہونے والے انٹر نیٹ ریڈیولیب کا افتتاح کریں گے۔ انٹر نیٹ ریڈیو کو شہید استاد ڈاکٹر یاسر رضوی کے نام منسوب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ ریڈیو کے کمروں کی تعمیر کیلئے پروفیسرڈاکٹر محمد قیصر نے اپنے گذشتہ دور میں رقم کی منظوری دی تھی ۔ انٹر نیٹ ریڈیو کے آلات اور دوسرے مصارف کیلئے نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات نے بھی تعاون کیا ہے ۔ استاد پروفیسر عرفان عزیز کی نگرانی میں ریڈیو کی تکمیل ممکن ہوئی۔ اس ریڈیو لیب میں طلبہ عملی تربیت حاصل کریں گے ۔ریڈیو کی نشریات انٹرنیٹ پر سن سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :