لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر عائد سرچارجز کو غیر قانونی ، غیر آئینی قرار دیکر وصولی روک دی
حکومت کو صارفین کے پیسے واپس کرنے کا پلان پیش کرنے کا حکم ،دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنادیا
جمعہ 29 مئی 2015 17:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر عائد سرچارجز کو غیر قانونی ، غیر آئینی قرار دیکر وصولی روک دی جبکہ حکومت کو صارفین کے پیسے واپس کرنے کا پلان پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے بجلی کے بلوں پر عائد ایکو لائزیشن سرچاج ، نیلم جہلم سرچارج ، ڈیٹ سروسنگ سرچارج ، یونیورسل فنڈ سرچارج کو غیرقانونی غیرآئینی قرار دے دیا جبکہ اس حوالے سے نیپرا کے سیکشن اکتیس (5) کو بھی غیرقانونی قرار دیا ۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ تین ماہ میں صارفین کے پیسے واپس کرنے یا بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کے لیے پلان پیش کریں ۔(جاری ہے)
عدالت نے فیصلے میں یہ بھی تحریر کیا کہ عوام کو بجلی کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ بجلی کی چوری ، لائن لاسز اور انتظامی نقصان کی وصولی عام شہریوں سے وصول کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
عدالت کے روبرو 269 درخواست گزاروں نے بجلی کے بلوں پر عائد سرچارجز کو چیلنج کر رکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے نیپرا کی منظوری کے بغیر سرچارجز عائد کر دئیے ۔ وفاقی حکومت نے عدالت سے اس فیصلہ کو معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ قریب ہے فیصلے سے بجٹ متاثر ہوگا ۔ عدالت نے حکومتی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تین ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.