کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) روس کی توانائی کمپنی ” روز نیفٹ “ اور جنویب افریقی ملک وینز ویلا نے تیل و گیس کے شعبے میں 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وینز ویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے روز نیفٹ کے چیف ایگزیکٹو ایگور سیچن سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نکولس ماڈورو نے کہا کہ روز نیفٹ اور پی ڈی وی ایس اے نےئیل وئیس کے شعبے میں 14ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ نکولس ماڈورو کا کہنا تھا کہ بھاری سرمایہ کاری سے ملک میں خام تیل کی پیداوار دو گنا اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ وینز ویلا کی توانائی کی کمپنی پی ڈی وی ایس اے نے 2019ء تک خام تیل کی پیداوار میں دو گنا اضافے کا ہدف مقرر کیا جس سے تیل کی پیداوار 6ملین بیرل یومیہ ہو جائے گی۔
جمعہ 29 مئی 2015 18:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) برانچ لیس بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے والے ” ایزی پیسہ “ نے اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد کے حوالے سے ملک کا تیسرا بڑا بینک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ٹیلی نار کے ایزی پیسہ سٹرٹیجی کے سربراہ عمر معین ملک نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد کے حوالے سے حبیب بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک لمیٹڈ بڑے بینک ہیں جبکہ ایزی پیسہ کا نمبر تیسرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایزی پیسہ کے اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد 60لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کمپنی ملک بھر کے 800سے زائد بڑے شہروں میں ایزی پیسہ شاپس کے ذریعے روزانہ 0.7ملین روپے کی رقوم کا لین دین کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جی ڈی پی کے دو فیصد کے مساوی رقوم کی ترسیل کی گئی تھی جس کو رواں سال کے دوران دوگنا کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.