ایگزیکٹ کی تحقیقات کیلئے برطانوی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ، مقدمہ درج ہوچکا ہے ، تفتیش کے بعد مزید مقدمات درج کرنے پڑے تو کریں گے ، عزیز بلوچ اور حماد صدیقی نظر میں ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے ، معظم علی کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ، چند روز میں اہم پیش رفت ہوگی
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا چک بیلی میں جلسہ عام سے خطاب
جمعہ 29 مئی 2015 19:07
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کی تحقیقات برطانوی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ، اس کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے ، تفتیش کے بعد مزید مقدمات درج کرنے پڑے تو کریں گے ، عزیز بلوچ اور حماد صدیقی نظر میں ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے ، آئندہ چند روز میں اہم معاملات سامنے آئیں گے ، معظم علی کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ، چند روز میں اہم پیش رفت ہوگی ۔
وہ جمعہ کو روات کے علاقے چک بیلی میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر دو بار میڈیا کو آگاہ کر چکا ہوں اس کی تحقیقات جاری ہیں ، ایف آئی اے انٹر پول سے بھی رابطے میں ہے اور وزارت داخلہ نے برطانوی محکمہ داخلہ کو بھی معاملے کی تحقیقات میں مدد کیلئے خط لکھ دیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کے خلاف مقدمات درج ہوچکا ہے ، مقدمے کے بعد مزید اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ ضروری نہیں کہ ایگزیکٹ کے خلاف ایک ہی ایف آئی آر درج ہو ، تفتیش کے بعد مزید مقدمات درج کرنا پڑے تو وہ بھی کریں گے ۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ لیاری گینگ وار کا مرکزی ملزم عزیز بلوچ نظر میں ہے اب اسے بھاگنے نہیں دیں گے ، ایف آئی اے یو اے ای حکومت کو بھی اہم امور کے لئے خط لکھنے کو تیار ہے ۔ حماد صدیقی اور عزیز بلوچ کے چند روز میں اہم معاملات سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے رہنماء عمران فاروق کے قتل کے مرکزی ملزم معظم علی سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاملات بھی طے پاگئے ہیں ۔ معظم علی کے معاملے پر آئندہ چند دنوں میں اہم پیش رفت ہوگی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ رانا ثناء اﷲ کی وزیر کے عہدے پر بحالی معمولی بات ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.