کارکن ہرضلع میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، تنہا نہیں چھوڑیں گے؛چوہدری شیر علی
ہفتہ 30 مئی 2015 13:03
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ ہر ڈسٹرکٹ اور سٹی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، بلدیاتی نظام کے تحت یوتھ ونگ یو۔سی لیول پر عوام کی بہتر خدمت کے لئے الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہوجائیں ، آپ ہی مستقبل کی قیادت ہیں ، ہماری قیادت نے ہمیں اخلاق اور شائستہ زبان استعمال کرنے کا درس دیا ہے اور سڑکوں پر نکلنے سے منع کیا ہے ورنہ ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے تھے مسلم لیگ کا اقتدار عوام کی خدمت کے لئے ہے ۔
بہت سے لوگ مسلم لیگ کی موجودہ کارکردگی سے خوفزدہ ہیں ۔ اس لئے نت نئے بحران پید ا کئے جاتے ہیں ۔ لیکن نوازشریف اور اس کی ٹیم کی نیک نیتی کی بدولت اللہ ہمیں ہر امتحان میں کامیاب کرتا ہے، بجلی کی وزارت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھااور انشاء اللہ ۲۰۱۷ کے آخر تک لوڈ شیڈنگ سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کر لیں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام ایک تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا یوتھ ونگ پنجاب میں متحر ک ہو چکا ہے۔ نوجوانوں کو مزید منظم کرنے کے لئے رمضان کے بعد پنجاب کا تنظیمی دورہ کر کے ان کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار کریں گے۔ وزیرِاعظم نوازشریف، ان کے خاندان اور جماعت کے لئیے ایٹمی طاقت سے معاشی طاقت تک کا سفر آسان سفر نہیں ہے اس میں بہت سی مشکلات آئیں گئی لیکن انشا ء اللہ فتح مسلم لیگ، عوام اور پاکستان کی ہوگی، یوتھ ونگ کے نوجوان وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لئے کسی آئٹم بم سے کم نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.