پاک زمبابوے میچ کے دوران دھماکہ خود کش حملہ تھا ، پرویز رشید نے تصدیق کردی
میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے خبر کو چھپا لیا تاکہ افراتفری نہ پھیلے ، وزیر اطلاعات
ہفتہ 30 مئی 2015 13:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے موقع پر پولیس نے مبینہ خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔لاہور میں فیروز پور روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سب انسپکٹر سمیت دوافراد ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوئے۔یہ دھماکہ جمعہ کی شب 9 بجے کے قریب ہوا تھا تاہم اس وقت یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ یہ ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں ہوا لیکن اب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا کو خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی بی اے نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے خبر کو چھپالیا تھا تاکہ افراتفری نہ پھیلے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کلمہ چوک کے قریب رکشے میں ہوا جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کی زد میں آکرتین پولیس اہلکاروں سمیت پچیس افراد زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سب انسپکٹرعبدالمجید اورایک شہری ہلاک ہوگیا۔واقعے کے بعد رینجرز کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اورعلا قے کو گھیرے میں لے لیا۔واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ فرانزک ماہرین نیجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور جلد حقائق بھی سامنے آجائیں گے۔ ‘
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.