مائیکل جیکسن کی رہائشگاہ ’نیور لینڈ‘ کو نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا
ہفتہ 30 مئی 2015 13:49
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) آنجہانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی رہائش گاہ ’نیور لینڈ‘ کو نیلامی کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2800 ایکٹر پر محیط اس گھر کی نیلامی سوتھبیز اور ہلٹن اینڈ لے لینڈ مشرکہ طور پر کریں گے۔ 2009ء میں مائیکل جیکسن کے انتقال کے بعد یہاں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اب اس جگہ کو سکامور ویلی رینچ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔(جاری ہے)
1987ء میں مائیکل جیکسن نے ’نیور لینڈ‘ کو بچوں کے لئے ایک تفریح گاہ بنانے کے عزم کے ساتھ ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔ تاہم وہ اس کی قیمت چکانے میں مشکلات کا شکار رہے۔ بعد ازاں ایک سرمایہ کار کمپنی نے اسے نیلامی سے بچانے میں کردار ادا کیا تھا۔ 2006ء کے بعد اس کے دروازے عوام کے لئے بند ہو گئے تھے کیونکہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے یا اس کی دیکھ بھال کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اس گھر میں کبھی ایک چڑیا گھر، تفریحی پارک ہوتا تھا لیکن پھولوں کی بنی گھڑی اور ریل کی پٹری اب بھی موجود ہے۔ خیال رہے کہ نیور لینڈ کا نام پیٹرپین کی کہانی کے ایک جزیرے سے منسوب تھا جہاں بچے ہمیشہ بچے ہی رہتے ہیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.