بابر اعوان کو وکالت نامے پر دائر اعتراض کاجواب داخل نہ کرنے پر500روپے جرمانے کی سزا

ہفتہ 30 مئی 2015 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کو وکالت نامے پر دائر اعتراض کی درخواست پر جواب داخل نہ کرنے پر پانچ سو روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر میر نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بیس ارب ہرجانے کیس میں مدعی کی جانب سے وکالت نامے پر اعتراض کی درخواست کا جواب جمع نہ کرنے پر پانچ سو روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔فاضل عدالت نے تیرہ جون کو ڈاکٹر بابراعوان کو جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :