سرمایہ دارانہ نظام اورانسانی معاشرے کی فلا ح کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں ‘ میاں مقصود احمد
اسلام جیسی عالم گیر و جہاں کشا طاقت ہی اس دنیا کی بقا کی ضمانت ہے ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور
ہفتہ 30 مئی 2015 19:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کی نمو محبت کی زرخیز مٹی میں ہے ، اسلام ہمیں محبت ، شفقت ، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے جبکہ سرمایہ سونے کی چٹان ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرمائے کی خدائی انسان کی بھلائی پر منتج ہو ہی نہیں سکتی ۔ سرمایہ دارانہ نظام اور انسانی معاشرے کی فلاح کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں ،جہاں جہاں سرمایہ دارانہ نظام جمہورت درآئی ہے وہاں سیاست میں سود خوروں ، بدمعاشوں ، جواریوں اور جرائم پیشہ افراد کی پذیرائی ہے ۔
امریکہ سے بھارت اور پاکستان تک سیاست دوگنے چوگنے منافع کی تجارت ہے ۔ امریکہ اور اس کے معاشی نمونے کی تقلید کرنے والے ملکوں میں معاشی عدم مساوات کی بڑھتی ہوئی شرح سیاسی عدم مساوات کا سبب بن رہی ہے ایسے نظام میں معاشی ترقی کے مواقع بھی یکساں نہیں ہیں ۔(جاری ہے)
امیر امیر تر ہوتا جارہا ہے اور غریب غریب تر ، معاشرتی شراکت داری اور سرگرمیاں ماند پڑرہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام پوری دنیا میں بتدریج معاشی عدم مساوات پھیلا رہا ہے ، یہ بینکار ، ماہرین معاشیات اور سرمایہ دار ، ملکوں کے سیاسی ، معاشی اور معاشرتی معاملات میں دخل اندازیاں کرتے ہیں ، یہاں انسانی حقوق کی پامالی اور ناانصافیاں عام ہیں ۔اسلام جیسی عالم گیر جہاں کشا طاقت ہی اس دنیا کی بقا کی ضمانت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
-
ججز تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت دیدی
-
یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
-
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.