خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، فائرنگ اور ہاتھا پائی کے واقعات میں ملوث 47 افراد گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 22:27

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، فائرنگ اور ہاتھا پائی کے واقعات میں ..

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فائرنگ اور ہاتھا پائی کے واقعات میں ملوث 47 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 10 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبے بھر میں پرتشد واقعات رونما ہوئے۔ اس سلسلے میں پرتشدد واقعات میں ملوث 47 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مختلف تھانوں میں 16 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔