وار-ٹو کی شوٹنگ اگلے مہینے سے
فہد شبیر پیر 1 جون 2015 00:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء)ڈائریکٹر – پروڈیوسر ڈاکٹرحسن وقاص رانا کی فلم ’یلغار‘ کے بارے میں کافی عرصہ سےخاموشی ہے ، البتہ اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ وہ ان دنوں بلاک بسٹر ’وار‘ کے سیکوئل پر زور و شور سے کام کر رہے ہیں اور اگلے مہینے لندن میں ’وار ٹو‘ کی شوٹنگ بھی شروع ہو جائے گی۔ وار کے ریلیز ہونے کے بعد ہدایت کار بلال لاشاری اور وقاص رانا کے درمیان مالیاتی جنگ بھی چلتی رہی، تاہم اس مرتبہ وقاص رانا نے’ وار ٹو‘ پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ سکرپٹ رائٹنگ اور ہدایت کاری کی ذمہ داری بھی اٹھا لی۔
وقاص رانا نے ڈان۔ کام سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی کاسٹ اور کریو شوٹنگ کیلئے لندن جانے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شان شاہد اس مرتبہ بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے ساتھ بلال اشرف اور ایوب کھوسہ بھی ہوں گے۔(جاری ہے)
’ہم ان تینوں اداکاروں کے ساتھ لندن اور پراگ میں شوٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل کریں گے۔ہماری بعض عالمی اداکاروں سے بھی بات چیت جاری ہے اور جلد ہی اس حوالے سے تفصیلات عام کی جائیں گی‘۔
جب ان سے پوچھا گیاکہ آیا ہمایوں سعید اور عدنا ن صدیقی بھی فلم میں کام کریں گے؟ تو ان کا کہنا تھاکہ دونوں سے بات چیت ہوئی ہے لیکن ان کے کام کرنے کا دارومدار ان کی مصروفیت پر ہے۔ رانا نے بتایا کہ کریو میں مقامی اور انٹرنیشنل تکنیکی عملہ شامل ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں عکس بندی کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔ ’یہ فلم برطانیہ، روس، یوگوسلاویہ، ترکی، کینیڈا اور امریکا میں بنائی جائے گی اور اگلے سال اس کی ریلیز کا منصوبہ ہے۔ فلم ’یلغار‘ کے بارے میں رانا نے بتایا کہ اس کا پہلا پرومو جون میں متوقع اور ریلیز رواں سال ہی شیڈول ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.