پاکستان زمبابوے ون ڈے سیریز میں میزبان کھلاڑی چھائے رہے، بلے بازی میں اظہر علی، باؤلنگ میں وہاب ریاض سرفہرست

پیر 1 جون 2015 11:59

پاکستان زمبابوے ون ڈے سیریز میں میزبان کھلاڑی چھائے رہے، بلے بازی میں ..

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز کپتان اظہر علی نے بنائے۔ انہوں نے تین ون ڈے میچوں کی تین اننگ میں 75.66 کی اوسط سے 227 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی۔ انہوں نے مین آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر محمد حفیظ رہے انہوں نے تین ون ڈے میچز کی تین اننگز میں 60.33 کی اوسط سے 181 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ سابق کپتان شعیب ملک نے تین میچوں کی تین اننگ میں 75.50 کی اوسط سے 151 سکور کیا جس میں ایک سنچری شامل ہے۔

پاک زمبابوے ون ڈے سیریز میں سب سے کامیاب باؤلر وہاب ریاض رہے جنھوں نے تین میچوں کی تین اننگز میں 22 اوورز میں 23 کی اوسط سے 115 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کے سکندر رضا کا دوسرا نمبر تھا جنھوں نے تین میچوں کی تین اننگز میں 35.66 کی اوسط سے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمبابوے کے ہی اے جی کریمر رہے جنھوں نے 20اوورز میں 36 کی اوسط سے 108رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :