کوئٹہ : دشمن اپنی گھناونی کاروائیوں سے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، وزیر اعظم نواز شریف کا اجلاس میں خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 جون 2015 11:19

کوئٹہ : دشمن اپنی گھناونی کاروائیوں سے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، حکومت ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کوئٹہ میں امن و امان کا اجلاس جاری تھا جس کے بعد کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، اجلاس میں وزیر اعلٰی بلوچستان ، گورنر بلوچستان، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ ناصر خان جنجوعہ، آئی جی ایف سی میجر شیر افگن، وزیر داخلہ چوہدری نثار، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، محمد خان اچکزئی، عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں، اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، انہوں نے کہ ملک کا دشمن ملک کی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھ سکتا اسی لیے اپنی گھناؤنی کاروائیوں سے ملک کو کمزور کرنے میں لگا ہے لیکن حکومت ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے رہے گی، وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کو بھی سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا.