زمبابوے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کیلئے بڑا دروازہ کھل چکا، زمبابوے کے خلاف سیریز میں اخراجات تو ہوئے لیکن یہ کرکٹ کے لئے فائدہ مند رہے ، سری لنکا کو دورہ پاکستان کیلئے مجبور نہیں کرسکتے،امید ہے کہ ٹیم جلد دورہ کرے گی،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عبوری صدر بھی یہاں سے اچھا تاثر لے کر گئے ،پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی پریس کانفرنس
آئی سی سی کا صدر کوئی کرکٹر ہونا چاہیے تھا، اگر میں دستبردار نہ ہوتا تو پاکستان کو اس عہدے کیلئے دس سال انتظار کرنا پڑتا پی سی بی گورننگ باڈی کے سربراہ نجم سیٹھی
بدھ 3 جون 2015 18:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ زمبابوین ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کے لیے بڑا دروازہ کھل چکا ہے، سری لنکا کو دورہ پاکستان کے لئے مجبور نہیں کرسکتے تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں اخراجات تو ہوئے لیکن یہ کرکٹ کے لئے فائدہ مند رہے، زمبابوے کا دورہ پاکستان ہر لحاظ سے کامیاب رہا جس سے دوسری ٹیموں کے لئے بھی دروازے کھل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کا پاکستان آنا ہم سب کی کامیابی ہے اور دورے سے نہ صرف کرکٹ بلکہ پاکستان کا فائدہ ہوا ہے جب کہ زمبابوے ٹیم نے بھی کہا کہ پاکستان کا استقبال ہمیشہ یار رہیگا۔چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ زمبابوے ٹیم کا حکومت کے انکار کے باوجود پاکستان آنا بڑا اقدام ہے اور عوام نے بھی حب الوطنی دکھائی جس کی وجہ سے سیریز کا کامیاب انعقاد ہوا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.