پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈکے تحت 172طلباء وطالبات میں چیک تقسیم

جمعرات 4 جون 2015 21:47

ملتان ۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کے تعلیمی وظائف کے انقلابی پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے 172 طلباء طالبات میں چیک تقسیم کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے کہاکہ پیف کی یہ سکیم غریب اور ذہین طالب علموں کو تعلیم اور تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرتی ہے یہ ایک ایسا عمل ہے جس سے ہماری قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو طالب علم ان وظائف سے فائدہ اٹھائیں گے وہ آگے چل کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جہاں ایچی سن جیسے امراء کے ادارے ہیں وہاں پر اس سکیم سے فائدہ اٹھاکر غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبا بھی آگے بڑھ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ سال ہماری یونیورسٹی کو اس سے بھی زیادہ وظائف ملیں گے ․․ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے کہا کہ آج کی یہ خوبصورت تقریب ان طلباء طالبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے جنہوں نے گریجوایشن اور ماسٹرز کی سطح پر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر سکالرشپ حاصل کیے․ اور آج 172 طلباء طالبات میں ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے کے وظائف کے چیک دئیے جارہے ہیں ․انہوں نے کہاکہ پیف کے پاس تیرہ ارب کی رقم موجود ہے جس سے سالانہ ایک ارب بتیس کروڑ روپے کے وظائف دئیے جارہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ پیف کے ذریعے سیکنڈری، انٹرمیڈیٹ ، گریجوایٹس اور ماسٹرز کی سطح پر بھی وظائف دئیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :