
کرکٹ گیند نے ایک اور کھلاڑی کا کیریئر ختم کر دیا
جمعہ 5 جون 2015 22:56

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون ۔2015ء ) انگلینڈ اور سمر سیٹ کے وکٹ کیپر بلے باز کریگ کیزویٹر نے آنکھ کی انجری کی وجہ فوری طور پر ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محسوس ہوتاہے کہ اب وہ کبھی وہ کھلاڑی نہیں بن سکیں گے جو وہ اس حادثے سے پہلے تھے ۔کیزویٹر کا کہنا تھا کہ ان کا کیریئر بہت اچھا تھا جس میں کئی اتارچڑھاؤ آئے، وہ اب اپنے کیریئر کے اختتام کا اعلان کررہے ہیں اور انہیں اس پر کرکٹ کے میدانوں سے رخصت ہوتے ہوئے کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔
سمرسیٹ کے 27سالہ کریگ کیزویٹر گزشتہ سال جولائی میں نورٹھمپٹن شائر کے خلاف میچ کے دوران اپنی ناک تڑوانے کے ساتھ ساتھ آنکھ اور ٹھوڑی زخمی کرا بیٹھے تھے۔(جاری ہے)
میچ کے دوران گیند ان کے ہیلمٹ میں سے ہوتی ہوئی ناک اور آنکھ کے حصے پر آ کر لگی اور اس انجری کے بعد سے انہیں نظر آنے میں کافی مشکلات پیش آرہی تھیں۔کیزویٹر نے 46 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹونٹی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور آخری بار وہ جنوری 2013 ء میں قومی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے 2010 ء میں بنگلہ دیش کیخلاف ایک روزہ کرکٹ کا ڈیبیو کیا تھا اور وہ 2010 ء میں ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتے والی انگلش ٹیم کے اہم رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے ۔ یادرہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ کرکٹ کے بانی انگلینڈ نے کوئی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
Probably the hardest decision I've had to make but one that is definitely the right move forward. pic.twitter.com/lDtxQ6PA0L
— Craig Kieswetter (@kiesy_22) June 5, 2015
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
حسن نواز نے وہ کارنامہ 2 مرتبہ کردکھایا جو شاہد آفریدی ایک مرتبہ بھی نہ کرسکے
-
متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی، ایشیاء کپ کے میچز کا وقت تبدیل
-
مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں‘ مائیک ہیسن
-
شاداب خان کے ہاں ننھی پری کی آمد، نانا ثقلین مشتاق بھی خوشی سے نہال
-
سہ فریقی سیریز، پاکستان مسلسل دوسری فتح حاصل کرنے میں کامیاب
-
سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تگڑا ہدف دے دیا
-
سہ ملکی سیریز، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
-
پاکستان انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کاتربیتی کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر
-
حارث روف نے افغانستان کیخلاف کسی بھی پاکستانی باولر کا بہترین باولنگ فگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
پہلے 14 ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ وکٹیں، صفیان مقیم نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
پاکستانی کرکٹرز راشد خان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ پڑھنے افغان ڈریسنگ روم پہنچ گئے
-
پاکستان کی افغانستان کیخلاف فتح، گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.