سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تگڑا ہدف دے دیا

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور حسن نواز نے شاندار نصف سینچریاں اسکور کیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 اگست 2025 22:05

سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تگڑا ہدف ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اگست 2025ء ) سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تگڑا ہدف دے دیا، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور حسن نواز نے شاندار نصف سینچریاں اسکور کیں۔ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ سلمان مرزا اور حسن علی کے ساتھ اپنی لائن اپ میں دو تبدیلیاں کیں۔

دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں میں ایک بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں جب پاکستان نے 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میرپور میں فتح حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

شارجہ میں کھلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رحمان اللہ گربز 38، صدیق اللہ اٹل 23، درویش رسولی 21، ابراہیم زادران 9، مجیب الرحمان 4، محمد نبی 3 اور فرید احمد 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کریم جنت اور عظمت اللہ عمرزئی بغیر کھاتا کھولے پولین لوٹے۔ فضل حق فاروقی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ شاہینوں کی جانب سے کپتان سلمان آغا 53 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔