حارث روف نے افغانستان کیخلاف کسی بھی پاکستانی باولر کا بہترین باولنگ فگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پیسر نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 اگست 2025 15:38

حارث روف نے افغانستان کیخلاف کسی بھی پاکستانی باولر کا بہترین باولنگ ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اگست 2025ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے افغانستان کیخلاف کسی بھی پاکستانی باولر کی جانب سے بہترین باولنگ فگرز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
سہ ملکی سیریز کے پہلے مقابلے میں حارث رئوف نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں جو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی بھی پاکستان باولر کی افغانستان کیخلاف بہترین باولنگ ہے۔

 
اس سے قبل شاداب خان نے 2023ء میں افغانستان کیخلاف 13 رنز کے عوض 3 وکٹیں لی تھیں جب کہ جنید خان نے 2013ء میں 23 رنز دیکر 3 شکار کیے تھے۔ 
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

 
افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رحمان اللہ گربز 38، صدیق اللہ اٹل 23، درویش رسولی 21، ابراہیم زادران 9، مجیب الرحمان 4، محمد نبی 3 اور فرید احمد 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کریم جنت اور عظمت اللہ عمرزئی بغیر کھاتا کھولے پولین لوٹے۔ فضل حق فاروقی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
شاہینوں کی جانب سے کپتان سلمان آغا 53 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔