پاکستان انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کاتربیتی کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر

ہفتہ 30 اگست 2025 16:45

پاکستان انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کاتربیتی کیمپ  اسلام آباد میں اختتام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) پاکستان انڈر 23 قومی فٹ بال ٹیم کاتربیتی کیمپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کا مقصد اے ایف سی انڈر 23 ایشیئن کپ 2026 کوالیفائرز مقابلوں کےلئے منعقد کیا گیا ، دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ نول برٹو سولانو نے کی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم 31 اگست کو کراچی سے کمبوڈیا روانہ ہوگی اور پاکستان اپنا افتتاحی میچ عراق کے خلاف 3 ستمبر کو کھیلے گا جبکہ دوسرا گروپ میچ میزبان ٹیم کمبوڈیا کے خلاف 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے گروپ میچز کا اختتام اومان کے ساتھ 9 ستمبر کو کھیلے جانے والے میچ سے ہو گا۔