شمالی وزیرستان : شامل میں ایک مکان پر امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 8 شدت پسند ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 جون 2015 15:50

شمالی وزیرستان : شامل میں ایک مکان  پر امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 8 ..

شمالی وزیرستان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جون 2015 ء) :شمالی میں واقعہ ایک گھر پر امریکی جاسوس طیارے نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 سے 10 شدت پسند ہلاک ہو گئے.

(جاری ہے)

جاسوس طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا. ذرائع کے مطابق جاں بحق ہو نے والے تمام شدت پسند افغان تھے جبکہ ڈرون کا نشانہ بننے والا گھر بھی افغان طالبان ہی کا ٹھکانہ تھا جسے تباہ کر دیا گیا ہے.