کراچی : جلعی ڈگری سکینڈل، شعیب شیخ سمیت دیگر 8 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سمیرا فقیرحسین پیر 8 جون 2015 11:04
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جون 2015 ء) : کراچی کی جوڈیشل عدالت نے جعلی ڈگری سکینڈل میں شعیب شیخ اور دیگر آٹھ ملزمان کو 13 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی اے نے جعلی ڈگری سکینڈل میں گرفتار شعیب شیخ اور دیگر آٹھ ملزمان کو جوڈیشیل مجسٹریٹ ساؤتھ نور محمد کلمتی کی عدالت میں پیش کیا۔
(جاری ہے)
ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، لہٰذا ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔
وکلائے صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شعیب شیخ اور دیگر آٹھ ملزموں کو 13 جون تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ آئندہ سماعت پر فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت تین گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ جبکہ عدالت نے ایف آئی سے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا.مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.