اولمپک کوالیفائرز؛ قومی ہاکی ٹیم کا اعلان جمعے کو ہوگا

منگل 9 جون 2015 12:34

اولمپک کوالیفائرز؛ قومی ہاکی ٹیم کا اعلان جمعے کو ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان جمعے کو ہوگا،2 روز تک پلیئرز کی صلاحیتوں کا امتحان لینے کے بعد18 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی، محمد عمران کو کپتان برقرارکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا،2گول کیپرز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ 20 جون سے بیلجیئم میں شیڈول ایونٹ سے قبل گرین شرٹس ا آئرلینڈ کیخلاف 2 پریکٹس میچز میں بھی حصہ لیں گے، ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئیں، یورپی ملک کی آب و وہوا، خوراک اور گراوٴنڈ سمیت دیگر عوامل سے ہم آہنگہونے کے لیے ایک ہفتے قبل روانہ ہونا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ بیلجیئم میں شیڈول اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کی تیاریوں کیلیے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے گذشتہ روز بھی صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے بعد شام کو پنالٹی شوٹ آؤٹ ، شاٹ کارنر، دفاع اور اٹیک کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھرپور پریکٹس کی ، بعد ازاں سوئمنگ سیشن میں حصہ لیا، رات کو میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ٹیم مینجمنٹ نے پلیئرز کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک ہالینڈ میچ کے ساتھ آسٹریلیا و بھارت سے مقابلوں کی فوٹیج دکھا کر حریف ٹیموں کی خامیوں اور خوبیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کیلیے قومی ٹرائلز 11جون سے شروع ہوں گے۔18رکنی ٹیم کا اعلان اگلے روز کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق محمد عمران کو کپتان برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا جبکہ ٹیم کے ساتھ 2 گول کیپرز اور چار آفیشلز بیلجیئم جائیں گے،14 جون کو ویزے ملنے کے بعد قومی ٹیم اگلے روز یورپی ملک روانہ ہوجائے گی۔16 تاریخ کو گرین شرٹس آئرلینڈکے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلیں گے جبکہ دوسرا مقابلہ18 جون کو شیڈول ہے۔

20 تاریخ کو ایونٹ کے افتتاحی روز قومی ٹیم پولینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ دوسری جانب کوچ شہاز شیخ کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات سے اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کی تیاریاں متاثر ہوئیں۔میگا ایونٹ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے کم از کم ایک ہفتے قبل بیلجیئم جانا چاہیے تھا تاکہ وہاں کی آب و وہوا، خوراک، گراوٴنڈز اور دیگر عوامل سے بہتر طور پر ہم آہنگہو جاتے۔

متعلقہ عنوان :