جامعہ کراچی: ایم اے سال اول/ آخر ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

منگل 9 جون 2015 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے سال اول / آخر ریگولر (کالجز) کے سالانہ امتحانی فارم برائے 2014 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم 3800=/ روپے فیس برائے سال اول / آخر کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000=/ روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔