برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے‘صاحبزادہ حامد رضا
حکومت بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان دشمن بیان کا مسئلہ سلامتی کو نسل میں اٹھائے
بدھ 10 جون 2015 19:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ12جون کو برما کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں ملک بھر جمعہ کے اجتماعات میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم و ستم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور علماء کرام برما کے مسلمانوں کی حالت زار کو موضوع خطاب بنائیں گے۔
اس بات کا اعلان انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم بد ترین دہشتگر دی ہے۔برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ برما کی حکومت پر دباؤ بڑھانے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کر اچی میں پانی کا بحران خطرے کے سارے سرخ نشان عبور کررہا ہے۔
اہل کراچی کو پانی اور امن کب ملے گا۔ مودی نے پاکستان توڑنے کی سازشوں کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔حکومت بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان دشمن بیان کا مسئلہ سلامتی کو نسل میں اٹھائے۔جنوبی پنجاب سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہاہے۔بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال لمحہ فکریہ ہے۔غیر ملکی ٹکڑوں پر پلنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیزکیا جائے۔حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کر سکی۔پاکستان میں صرف آٹھ لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں جبکہ حکومتی ریکارڈ کے مطابق تیس لاکھ افراد کو ٹیکس دینا چاہیئے۔برما کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور وہ برما سے بے دخل ہو کر در بدر ٹھوکریں کررہے ہیں۔صاحبزادہ حامدرضا نے مطالبہ کیا کہ اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کیاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.