ملک میں آئین کتاب کی صورت میں تو ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا،الطاف حسین
جمعرات 11 جون 2015 16:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کتاب کی صورت میں تو ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا ہے ۔آئین پر عملدرآمد ہونے کے بعد ہی پاکستان میں امن قائم ہوسکے گا ۔پاکستان بھر میں مہاجروں کے لیے زمین تنگ کردی گئی ہے ۔نوجوان سن لیں میرے بعد آپ کو تاریخ کے حقائق بتانے والا کوئی نہیں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔الطاف حسین نے کہا کہ آج جو کچھ میں بتاتا ہوں اسے محفوظ کرلیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو بتایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں مہاجروں کے لیے زمین تنگ کردی گئی ہے ۔ مہاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے کئی کار کنوں کو ناحق قتل اور سیکڑوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں خیبرپختونخوا میں گولیاں چلائی گئیں ،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کئی جانیں ضائع اور درجنوں افراد زخمی ہوئے، اتنا کچھ ہونے کے باوجود کسی نے تنقید تک نہیں کی۔ وہاں کارروائی کیوں نہیں ہوئی ۔ الطاف حسین نے کہا کہ مہاجروں کے علاوہ ہر کسی کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔ وڈیروں اور جاگیرداروں نے گھروں میں اسلحہ سجا رکھا ہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ کارکن ہر حال میں پرامن رہیں اور کسی بھی ہاتھ نہ اٹھائیں ۔کرپشن ،فرقہ واریت سمیت تمام مسائل کا حل آئین پر مکمل عملدرآمد کی صورت میں ہی ممکن ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.