شام میں القاعدہ سے منسلک تنظیم النصرہ فرنٹ نے دروز فرقے کے 20 افراد کو قتل کردیا
جمعرات 11 جون 2015 21:23
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) شمال مغربی شام میں القاعدہ سے منسلک تنظیم النصرہ فرنٹ نے دروز فرقے کے 20 افراد کو قتل کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ بدھ کی دوپہر ادلب صوبے کے دیہات قلب لوزہ میں مارے گئے افراد میں بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں۔دروز عقیدے میں ابراہیمی مذاہب کے مختلف عناصر پائے جاتے ہیں اور جہادی تنظیم انھیں مشرک تصور کرتی ہیں۔
تاہم النصرہ کے سربراہ نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ان کی تنظیم ان لوگوں کو نقصان نہیں پہنچائے گی جو اپنے ہتھیار ڈال دیں گے۔النصرہ ایک ایسے باغی اتحاد کا حصہ ہے جس نے گذشتہ تین ماہ میں ادلب کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور اس صوبائی دارالحکومت سے حکومتی فوج کو باہر نکال دیا ہے۔(جاری ہے)
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق بدھ ہونے والے اس واقعے کی وجہ تیونس سے تعلق رکھنے والے النصرہ کے ایک رہنما کی جانب سے ایک دروز شخص کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش تھی۔
یہ دروز شخص شامی حکومت کا حامی بتایا جاتا ہے۔تنظیم کے مطابق گھر کے مالک کے رشتے داروں نے کمانڈر کو گھر پر قبضہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو تنازع اٹھ کھڑا ہو گیا اور ایک دیہاتی شخص کو گولی لگ گئی جس کے جواب میں دروز افراد نے ایک جہادی کو ہلاک کر دیا۔ تنظیم کے مطابق کمانڈر نے کمک بلا کر 20 دورز افراد مار ڈالا۔ادھر شامی ریاستی خبر رساں ایجنسی سانا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔ادھر لبنان میں دروز برادری کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ حالات کو پرسکون کرنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.