`کراچی ، چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے گریڈ 16 سے 19 تک کے 24 گھوسٹ ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا
تمام محکموں میں گھوسٹ ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا ،شرجیل میمن`
جمعرات 11 جون 2015 23:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ اور چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شرجیل انعام میمن نے کراچی واٹر بورڈ میں گریڈ 16 سے 19 تک کے 24 گھوسٹ ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات سمیت سندھ بھر کے تمام محکموں میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے گا اور اب ان کی سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی، جو اپنی ملازمتوں پر آئیں گے۔
واٹر بورڈ سے فارغ کئے جانے والوں میں گریڈ 19 کے سپریٹنڈنٹ انجینئر پروجیکٹ ڈائریکٹر کے تھری فرخ نعیم سمیت گریڈ 18 کے دو، گریڈ 17 کے 14 اور گریڈ 16 کے 7 ملازمین شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے محکمہ بلدیات کے زیر انتظام تمام اداروں بالخصوص کے ایم سی ، ڈی ایم سیز اور کراچی واٹر بورڈاینڈ سیوریج بورڈ میں موجود گھوسٹ ملازمین کے خاتمے کے اعلان کے بعد جمعرات کو صوبائی وزیر نے واٹر بورڈ میں 24 ایسے گھوسٹ ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے، جنہیں متعدد بار شوکاز نوٹسز اور اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے نوٹسز کے اجراء کے باوجود وہ اپنی ملازمتوں پر حاضر نہیں ہوئے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.