ودیا بالن پاکستانی خواتین اورعمر شریف اور راحت فتح علی کی مداح نکلیں
جمعہ 12 جون 2015 11:47
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)بالی وڈ ایکٹریس ودیا بالن نے پاکستانی فنکاروں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کو سب سے حسین قراردیدیا۔ڈرٹی پکچرز جیسے بے باک کردار ادا کرنے کے حوالے سے مشہور بھارت اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکاروں اور موسیقاروں کی بہت بڑی مداح ہیں۔بھارت میں ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو بے پناہ پسند کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پراثر اورپرروح موسیقی ہر ایک دل کو لبھاتی ہے اور پاکستانی موسیقار اس فن میں کمال رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ذاتی طور پر میں راحت فتح علی خان کو بے حد پسند کرتی ہوں اور میں کوک اسٹوڈیو میں ان کی پرفارمنس دیکھتی ہوں“۔(جاری ہے)
ودیا بالن پاکستان کی صوفی موسیقارہ سے چند سال قبل ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئیں۔
وہ عابدہ پروین سے چند سال قبل ملی تھیں اور انہوں نے کہا کہ ”میرے خدا!ان کی آواز میں بے پناہ اثر ہے“۔ودیا بالن پاکستانی ٹی وی سیریلز اور اسٹیج شوز کی بھی بڑی مداح ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن عمر شریف کا مزاحیہ ڈرامہ بکرا قسطوں پردیکھتے گزرا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ودیا کے خاندان کیکئی لوگ ٹھیک طرح سے ہندی بول نہیں سکتے اور اردو سے بھی ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے نہیں نہیں دیکھ پاتی تھیں لیکن بچپن میں انہیں عمر شریف کا اسٹیج شو بکرا قسطوں پر بے پناہ پسند تھا اور وہ اوران کے اہل خانہ اسے دیکھا کرتے تھے اور لطف اندوز ہوتے تھے۔ودیا نے پاکستانی خواتین کو بھی سراہا اورکہا کہ ”پاکستانی خواتین عموماً خوبصورت ہوتی ہیں بلکہ سچ کہا جائے تو وہ حسین ہوتی ہے چاہے وہ روایتی ساڑھی میں ملبوس ہوں یا کچھ اور پہنیں“۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیاکہ اگر کسی اچھے اسکرپٹ کے ساتھ انہوں پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.