ٹیکساس میں ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد پر اسلام دشمن افراد کا حملہ
جمعہ 12 جون 2015 12:30
واشنگٹن ۔12جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد پر اسلام دشمن افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ترک امریکن سوسائٹی اور ترکی کے محکمہ مذہبی امور کی جانب سے تعمیر کی گئی مسجد اور ثقافتی مرکز پر نا معلوم اسلام دشمن افراد نے پتھراؤ کیا۔
(جاری ہے)
حملہ کے وقت امام مسجد اہلیہ اور 12بچے مسجد میں موجود تھے جو حملہ میں محفوظ رہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے ماسک پہن رکھے تھے۔ مرکز کے سربراہ مہدی عثمان کا کہنا ہے کہ حملہ کے ایک گھنٹے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور رپورٹ درج کی ۔ انہوں نے کہا کہ بوسٹن میں موجود ترک قونصل خانے کو معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.