کراچی میں مافیا سیاسی ہو یا غیر سیاسی خاتمہ یقینی بنایا جائے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کام کریں، شہرقائد کو مکمل پر امن شہر بنانے تک آپریشن جاری رکھاجائے،دہشت گردوں کے مالی وسائل کے ذرائع کو تباہ کرکے سپورٹ کرنیوالے گروپوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں
وزیراعظم نواز شریف کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ہدایت
جمعہ 12 جون 2015 16:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں مافیا سیاسی ہو یا غیر سیاسی خاتمہ یقینی بنایا جائے، کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کام کریں، کراچی کو مکمل پر امن شہر بنانے تک آپریشن جاری رکھاجائے۔ جمعہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم نواز شریف سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیرمملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کراچی آپریشن، سندھ میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری کسی حد تک امن و امان سے مطمئن ہے، ملاقات میں گزشتہ روز ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کے بیان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم نواز شریف کو بتایا کہ ایپکس کمیٹی کے تمام فیصلوں پر عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیراعظم نواز شریف کو وفاق اور صوبے کے باہمی تعلقات بارے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.