افتخار محمد چودھری کا عمران خان کے خلاف 20 ارب ہرجانہ کیس ؛ عدالت میں دائر متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ ، سماعت 27 جون تک ملتوی
ہفتہ 13 جون 2015 13:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 20 ارب ہرجانہ کیس میں عدالت میں دائر متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی ۔ ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ( قائم مقام ) کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ مدعی کے وکلاء نے ان وکالت نامہ پر اعتراض اٹھایا ہے حالانکہ وہ اس کیس میں فریق نہیں بلکہ صرف وکیل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالت 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کیس کی سماعت نہیں کر سکتی۔ اس حوالہ سے ہم نے ایک درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر نہ عدالت نے حکم جاری کیا اور نہ ہی مدعی کے وکلاء کی جانب سے کوئی جواب آیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید موقف اپناتے ہوئے کہا کہ عدالت ہمیں وقت دے تاکہ عدالت کے اختیارات کو اور گزشتہ سماعت پر جرمانے کی سزا کے حوالے سے ہائی کورٹ میں معاملہ اٹھا سکے ۔
افتخار محمد چودھری کے وکیل شیخ احسن عدیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ڈاکٹر بابر اعوان کے وکالت نامہ پر اعتراض کی درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے حالانکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے بابر اعوان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے آخری موقع دیا تھا ۔ بعدازاں عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آئندہ سماعت 27جون تک ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.