کراچی ؛ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کی ریکی کرنے والے دہشت گردوں و محافظوں کے درمیان فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک
ہفتہ 13 جون 2015 17:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کی ریکی کرنے والے دہشت گردوں اور محافظوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب چیک پوسٹ نمبر 5 کے مقام پر ایس ایس پی راؤ انوار کے محافظوں اور ان کی گاڑی کا تعاقب کرنے والے دہشگردو کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی راؤ انوار گھر سے ہائی کورٹ کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں ایک مشکوک موٹر سائیکل اور گاڑی ان کی گاڑی کا مسلسل تعاقب کر رہی تھی ۔ شک ہونے پر ملیر کینٹ کے قریب چیک پوسٹ نمبر 5 پر گاڑی کے ساتھ موجود محافظوں نے گاڑی اور موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا کہا جس پر گاڑی اور موٹر سائیکل سواروں نے محافظوں پر فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.