`جنگی جنون میں مبتلا بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے ،افتخارحسین
امن دشمن ملک کوسلامتی کونسل کا رکن بننے کا کوئی حق نہیں ہے ،تقریب سے خطاب`
ہفتہ 13 جون 2015 19:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ہیومن رائٹس ویلفیئرفورم کے صدر افتخارحسین نے کہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے لہذا امن کے دشمن ملک کو سلامتی کونسل کا رکن بننے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے اس لیے بھارت امریکا اوراسرائیل کی آشیرآباد سے اس منصوبے کو تباہ کرنے کے لیے سازشیں کررہا ہے لیکن پاکستان کی بہادرافواج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ہرصورت پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی جنوبی ایشیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے اقوام متحدہ بھارت کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت نے قابل سے قندھاراورنورستان سے ہلمند تک شرپسندوں کی پشت پناہی کے ایسے اڈے قائم کیے ہیں کہ جوبلوچستان ،کراچی ،اندرون سندھ ،جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں شدت پسندوں ،دہشت گردوں ،تخریب کاروں ، مذہبی ولسانی ،علاقائی انتہا پسندوں کوپاکستان میں بدامنی کے لیے تیارکررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج جنرل راحیل شریف کی قیادت میں آپریشن ضرب عضب کی شکل میں دہشت گردوں کے مکمل صفایا کے مشن کوکامیابی سے تکمیل تک پہنچارہی ہے ،دہشت گردی کے ٹھکانوں کے خاتمے کے بعد یقینی طورپرخطے میں امن کا ماحول پیدا ہونے سے پاکستان ترقی کی جانب بڑھے گا ۔(محمد عقیل) `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.