` بھارت کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت کاتو پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی‘ طاہر اشرفی
روہنگیا اور برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے،پاکستان ،سعودی عرب اور دیگر پڑوسی ممالک کو سمندر میں در بدر بھٹکنے والے روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے رہائشی کیمپ قائم کرکے انہیں آباد کریں، صحافیوں سے گفتگو`
ہفتہ 13 جون 2015 19:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بھارت خطے کا امن تباہ کرنے سے باز رہے ۔ ہندوستان کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی۔نریندر مودی کے انتہاپسندانہ بیانات سے خطے میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو فروغ مل رہا ہے۔روہنگیا اور برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔پاکستان ،سعودی عرب اور دیگر پڑوسی ممالک کو سمندر میں در بدر بھٹکنے والے روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے رہائشی کیمپ قائم کرکے انہیں آباد کریں۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے قطر روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور پاکستانی قوم نے ہمیشہ خطے میں امن ،بھائی چارے کے فروغ کیلئے کوششیں کی ہیں مگر بھارت نے ہمیشہ اپنی منافقانہ پالیسیوں کو اختیار کیا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان بھارتی وزیر اعظم اور وزراء کے بیانات کیخلاف عالمی عدالت میں جائے۔
پاکستانی عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے کسی قربانی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان خطے میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کی طرف سے پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی خواہش کا کبھی بھی مثبت جواب نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ یہ خطہ ترقی کی دوڑ میں باقی دنیا سے پیچھے رہ گیا ہے۔بھارت کے جارحانہ بیانات کے مقابلہ کیلئے پوری پاکستانی قوم تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بھارت کے انتہا پسندانہ سوچ رکھنے والے وزیر اعظم ہیں اور بھارتی گجرات کے مسلمانوں کے قتل عام کا داغ بھی نریندر مودی کے دامن پر لگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہندوستان سے ہضم نہیں ہورہی۔ اس لئے بھارت پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ناکام کرنے کیلئے سازشیں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے سے ہندوستان کے اندر اقلیتیں بھی غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.