وفاقی حکومت دھاندلی کی تحقیقات بارے چیئرمین نادرا پر دباؤ ڈالنے میں مصروف ہے،شیریں مزاری
ہفتہ 13 جون 2015 22:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ NA-122میں انتخابی ٹربیونل کے روبرو انتہائی تناؤ اور تذبذب کی کیفیت میں چیئرمین نادرا کی پیشی سے واضح ہوتا ہے کہ ان پر انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کا کتنا زیادہ دباؤ ہے۔ چیئرمین نادرا کی الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیشی سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے جس میں انہوں نے متعدد مرتبہ اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین نادرا پر دباؤ ڈالنے میں مصروف ہے۔
ہفتہ کے روزاسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پیشی کے دوران چیئرمین نادرا کیلئے ٹربیونل کے جج سے نظریں ملانا ناممکن ہورہا تھا جس کے باعث جج صاحب کو متعدد مرتبہ انہیں نظریں اٹھا کر جواب دینے کی تلقین کرنا پڑی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چیئرمین نادرا کیلئے ٹربیونل جج کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینا دشوار ہورہاتھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.