رواں سال برطانیہ کو بھاری مقدارمیں آم برآمد کیاجائیگا،پاکستان مینگوگروئرزاینڈ ایکسپوٹر ایسوسی ایشن
اتوار 14 جون 2015 12:59
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان مینگوگروئرزاینڈ ایکسپوٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان دنیا بھر میں آم پیدا کرنے والے ممالک میں پانچویں اور برآمد کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ رواں سال برطانیہ کو بھی بھاری مقدار میں آم برآمد کیا جائے گا۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ رواں سال آم کا برآمدی ہدف 1لاکھ 75ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے 7کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جائے گا جبکہ برآمدی ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ آم کا برآمدی سیزن شروع ہو چکا ہے جو اکتوبر کے آخر تک جاری رہے گا ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں 16لاکھ ٹن آم کی پیداوار ہوئی جس میں سے ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن برآمد کیا گیا جس کی مالیت ساڑھے5کروڑ ڈالر تھی ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی 7اقسام کے آم امریکہ، آسٹریلیا، عرب ممالک سمیت دیگر 15 ممالک کو برآمد کیے جا رہے ہیں جبکہ اس سال نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کی نئی مارکیٹیں بھی دریافت کی گئی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی آم کی یورپی منڈیوں میں پابندی کا فائدہ بھی براہ راست پاکستان کو ملنے کا امکان ہے جس سے برآمدات اورزیادہ بڑھنے کی بھی توقع ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.