سبزیاں حیاتین اور معدنی نمکیات کے حصول کا موثر ذریعہ ہیں، زرعی ماہرین
اتوار 14 جون 2015 14:57
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ سبزیاں حیاتین اور معدنی نمکیات کے حصول کا نہایت سستا اور بہترین ذریعہ ہیں۔ ماہرین خوراک کے مطابق ہماری روزمرہ خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس سے زیادہ ہونا چاہیے جبکہ ہمارے ہاں سبزیوں کا فی کس روزانہ استعمال محض 120 گرام ہے۔ گویا سبزیوں کا استعمال موجودہ مقدار سے کم از کم 3 گنا زیادہ ہونا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں 60 فیصد سے زائد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے جو کہ ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے دیہاتوں میں رہائش پذیر ہیں۔ ہمارے ہاں سبزیوں کا رقبہ بڑے بڑے شہروں اور قصبوں کے ارد گرد محدود ہے۔ مزید یہ کہ سبزیوں کا استعمال شہری آبادیوں میں زیادہ ہوتا ہے۔(جاری ہے)
وہ کاشتکار جن کے پاس زمین اور دیگر پیداواری وسائل موجود ہیں اور تھوڑی سی محنت سے اپنے ہاں سستی اور غذائیت سے بھرپور سبزیاں بھاری مقدار میں پیدا کر سکتے ہیں وہ سبزیوں کی کاشت اور روز مرہ استعمال پر بہت ہی کم توجہ دیتے ہیں۔
ہمارے ملک میں لوگ صرف اناج (گندم، چاول، مکئی) کو ہی خوراک سمجھتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کو اناج کے نعم البدل کے طور پر استعمال نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں غیر متوازن غذا کے استعمال کی وجہ سے پیٹ، جلد اور آنکھوں کی ان گنت بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔ان عوامل کے پیش نظر اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ کم سے کم رقبہ سے زیادہ سے زیادہ خوراک پیدا کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.