گرم موسم میں ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے،ترجمان محکمہ زراعت
اتوار 14 جون 2015 14:57
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر میں ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو پودوں اور زمین سے نمی کا اخراج بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس سے پتوں کا پھیلاوٴ برقرار نہیں رہتا اور وہ پیلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ زیادہ گرمی کی وجہ سے پتوں میں نشاستہ کے خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
سخت گرمی کی وجہ سے درختوں کے تنوں کی چھال کے پھٹنے سے پودوں کی جڑوں کو ملنی والی خوراک میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق ترشاوہ باغات کے باغبان موسم گرما میں باغات کو پانی کی کمی نہ آنے دیں اور باغات کا معائنہ کرتے رہیں۔ اگر درختوں کے پتے پژمردگی کی کیفیت ظاہر ہوئے تو فوراً آبپاشی کریں۔(جاری ہے)
بڑے درختوں والے باغات میں 10 سے 15 دن جبکہ چھوٹے پودوں والے باغات میں 7 تا 10 دن بعد آبپاشی کریں۔
باغات میں جنتر کاشت کردیا جائے جو کہ زمین کو ٹھنڈا رکھنے کے علاوہ زمین کی نمی کو بھی دیر تک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ باغبان درختوں کے تنے سے1 فٹ تک گھاس پھوس یا پرالی کی مدد سے ملچنگ کریں جس سے درختوں کی جڑوں والے حصے کی نمی برقرار رہتی ہے۔ موسم گرما میں باغات میں بار بار ہل نہ چلایا جائے کیونکہ اس سے نہ صرف زمینی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے بلکہ نامیاتی مادہ بھی گل سڑ جاتا ہے جس سے زمین میں نامیاتی مادے کی کمی ہوجاتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.