چین کا آواز کی رفتار سے تیز سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ،امریکہ کا اظہار تشویش، چین کی اپنی حدود میں کیا گیا تجربہ سائنسی اور تحقیقی تھا جو کہ طے شدہ وقت پر کامیابی سے مکمل کرلیا گیا اس کے کوئی مخصوص اہداف نہیں تھے، چینی وزارت دفاع
فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 20:41
بیجنگ/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون۔2015ء) چین نے جوہری اسلحہ لے جانے والے آواز سے تیز رفتار سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، امریکا نے میزائل تجربے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی میں اضافے کی وجہ قراردیدیا۔عالمی میڈیا کے مطابق چینی وزارت دفاع نے جوہری اسلحہ لے کر جانے والے سپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی اپنی حدود میں کیا گیا یہ تجربہ سائنسی اور تحقیقی تھا جو کہ طیشدہ وقت پر کامیابی سے مکمل کرلیا گیا جب کہ اس کے کوئی مخصوص اہداف نہیں تھے، پیپلز لبریشن آرمی چائنا کا گزشتہ 18 ماہ میں آواز کی رفتار سے 10 گنا ذیادہ تیز میزائل کا یہ چوتھا تجربہ ہے۔
دوسری جانب ایک چینی اخبارکے مطابق فوجی مبصرین نے چین کے اس اقدا م کو جنوبی بحیرہ چین میں امریکا کی جانب سے مسلسل کی جانے والی مداخلت کا ردعمل قرار دیا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق سپر سونک میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جوکہ جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کے ساتھ امریکی دفاعی نظام کی نظر میں آئے بغیر ہدف تک پہنچنے کے بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی بحیرہ چین پر امریکا اور چین کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے کشیدگی پائی جاتی ہے اورچین جنوبی بحیرہ چین میں اپنی عسکری سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے،چین تقریباً تمام علاقے پر اپنا دعویٰ کرتا ہے جب کہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس حصیکے دعویدار ہیں، گذشتہ مہینوں کے دوران سپریٹلی جزائر میں چین کی جانب سے ریتیلی چٹانوں پر مصنوعی جزائر بنانے کی تصاویر سامنے آئی تھیں جس کے بعد امریکا ور چین کے درمیان جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.