ایران، حزب اللہ کے نمائندہ جنیوا اجلاس میں شریک نہیں
پیر 15 جون 2015 13:03
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن بحران کے حل کے سلسلے میں جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا لعربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے یمن کے حوثی باغیوں پر واضح کیا ہے کہ ان کے مطالبے کے مطابق جن 41 شخصیات کی جنیوا مذاکرات میں شرکت کی فہرست جاری کی گئی تھی اس پرعمل درآمد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جنیوا مذاکرات میں ایران اور حزب اللہ کو شریک نہیں کیا جا رہا ہے ۔
جنیوا میں پیرکو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونے والے امن مذاکرات میں یمن سے حوثی باغی اور سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعاء سے اقوام متحدہ کا خصوصی طیارہ سات شخصیات کو لے کر جنیوا روانہ ہواتھا جن میں چار کا تعلق حوثی گروپ جبکہ تین سابق صدر علی صالح کے گروپ سے ہیں۔(جاری ہے)
اس سے قبل حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کی جانب سے جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لیے اکتالیس اہم شخصیات کی فہرست جاری کی تھی جن میں حزب اللہ اور ایرانی بھی شامل کیے گئے تھے تاہم اقوام متحدہ نے واضح کر دیا تھا کہ وہ مذاکرات میں ایران اور حزب اللہ کو شامل نہیں کریں گے۔
یوں عبدالملک الحوثی کی فہرست میں سے کسی کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے اپنی مرضی کے سات افراد کا چناؤ کیا ہے جنہیں حوثیوں اور علی صالح کی نمائندگی کے لیے جنیوا لے جایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے غیریمنی مشیروں کو جنیوا مذاکرات میں اپنے نمائندوں کے طورپر شریک کرنے کا مطالبہ کیا تھا جن میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.