سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام اور غریب دشمن ہے ،کئی اضلاع کو نظرانداز کیا گیا ہے،نندکمار
پیر 15 جون 2015 18:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (فنکشنل) کے پارلیمانی لیڈر نند کمار نے کہا ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام اور غریب دشمن ہے ۔ اس بجٹ میں کئی اضلاع کو نظرانداز کیا گیا ہے ۔ بجٹ سیشن میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔ وہ منگل کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے عوامی مسائل کے حل کے لیے دعوے صرف زبانی ہیں ۔
عملی طور پر تمام اضلاع کا برا حال ہے ۔ ہر شخص پریشان ہے ۔ نہ پینے کاپانی ہے اور نہ ہی صحت اور تعلیم کی سہولیات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے اور دونوں جماعتیں مل کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ بجٹ پر ایم کیو ایم کا احتجاج صرف دکھاوا ہے ۔(جاری ہے)
دونوں جماعتیں مل کر بجٹ اسمبلی سے منظور کرانا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ فنکشنل لیگ ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ساتھ مل کر کرے گی اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منگل کو سندھ اسمبلی میں ہو گا ، جس میں مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور صوبے کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔ فنکشنل لیگ عوام کے ساتھ ہے اور ہم عوام کے مسائل اسمبلی سمیت ہر سطح پر اٹھائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.