پی ٹی وی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ رپورٹ عدالت میں پیش
پیر 15 جون 2015 19:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی وی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔ پیر کے روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پی ٹی وی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
پی ٹی وی کے وکیل شاہد کھوکھر نے اجلاس رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس پر دو ارب تک کے اخراجات آئینگے سرکاری ٹی وی کے وکیل کا کہنا تھا کہ تین رکنی کمیٹی بنائی جائے گی جو اس حوالے سے دوبارہ جائزہ لے گی ۔
عدالت نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز ازخود ہی سب فیصلے کررہے ہیں پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے اجلاس بلانے کی بات کی گئی اور اب کمیٹی بنانے کی بات کی جارہی ہے ملازمین کے وکیل حافظ عرفات نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ توہین عدالت کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں بعد ازاں عدالت نے سماعت 23جون تک ملتوی کردیمزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.