نئی ا ی سی ایل پالیسی تیار، منظوری کیلئے وزیر داخلہ کو بھیج دی گئی
کسی بھی ملزم کا نام زیادہ سے زیادہ دو سال تک ای سی ایل میں شامل کیا جا سکے گا، شامل ناموں کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا ، متعلقہ محکمے و ادارے سے ملزم کے کیس کی نوعیت پوچھی جائے گی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے نام غیر معینہ مدت تک ای سی ایل میں رہیں گے، وزارت داخلہ کی جانب سے تیار نئی مجوزہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ پالیسی کے نکات ، ذرائع
پیر 15 جون 2015 19:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزارت داخلہ نے نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پالیسی تیار کرلی جو منظوری کیلئے وزیر داخلہ کو بھیج دی گئی ہے، نئی پالیسی کے مطابق کسی بھی ملزم کا نام زیادہ سے زیادہ دو سال تک ای سی ایل میں شامل کیا جا سکے گا،ای سی ایل میں شامل ناموں کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ محکمے و ادارے سے ملزم کے کیس کی نوعیت پوچھی جائے گی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث اور دہشت گردی کے ملزمان کے نام غیر معینہ مدت تک ای سی ایل میں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پالیسی تیار کی ہے، مجوزہ پالیسی کے مطابق جو بھی محکمہ یا ادارہ کسی ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرائے گا تو اسے وزارت داخلہ کو شواہد فراہم کرنا ہوں گے، اگر کسی ملزم کے خلاف فوری طور پر شواہد دستیاب نہیں ہوں گے تو اس کا نام عبوری طور پر ایک ماہ کیلئے ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا،تاہم اس ایک ماہ کے اندر متعلقہ محکمے یا ادارے کو ملزم کے خلاف شواہد فراہم کرنا ہوں گے، شواہد کی عدم دستیابی پر نام ای سی ایل سے خارج کر دیا جائے گا،نئی پالیسی میں کسی بھی ملزم کا نام زیادہ سے زیادہ دو سال کیلئے ای سی ایل میں شامل کیا جا سکے گا تاہم ایک سال کے بعد ہر ملزم کے کیس پر نظرثانی کی جائے گی اور متعلقہ محکمے یا ادارے کو ملزم کے کیس کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، اگر وزارت داخلہ مطمئن نہیں ہو گی تو نام ای سی ایل سے خارج کر دیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.