نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھارت کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، بھارت پاکستان کو میانمار سمجھنے کی غلطی نہ کرے، سابق صدر پرویز مشرف کا بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو
سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 11:05
بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) : بھاتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے ، کشمیر کا تصفیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو نا چاہئیے. ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھارت کے رویے میں تبدیلی آئی ہے. بھارت پاکستان کو میانمار سمجھنے کی غلطی نہ کرے اور نہ ہی برما کی طرح پاکستان کو دھمکیاں دے.
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا بنگلہ دیش سے متعلق بیان امن کے لیے نقصان دہ ہے مودی نے جو کچھ بھی کہا وہ پاکستان کی عوام کے لیے نا قابل قبول ہے، مودی کی جانب سے ایسا بیان آگے بڑھنے کا راستہ نہیں ہے، پرویز مشرف نے اپنے انٹر ویو میں کہا مودی نے اپنے بیان سے بنگلہ دیش میں پاکستان کے خلاف نفرت بھڑکانے کی کوشش کی ہے، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کا نمائندہ ہے اور آر ایس ایس نے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی.بال ٹھاکرے بھی سمجھوتہ ایکسپریس کا ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سابق افغان صدر حامد کرزئی پر اعتماد نہیں، بھارت پاکستان کے خلاف پراکسی وار ختم کرے، بھارت افغانستان سے پاکستان کے خلاف پراکسی وار کر رہا ہے، مودی ایک طرف وزیر اعظم پاکستان کو دورے کی دعوت دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان کے خلاف بیانات دیتے ہیں، سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے نیشنل انٹرسٹ میں ہے، ”را“ کے ایجنٹ کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کے ثبوت ہیں، بھارت کی افغنستان میں موجودگی کا کوئی جواز نہیں، بھارت کو افغانستان میں مداخلت ختم کر دینی چاہئیے، افغانستان میں داخل ہو کر بھارت اسے غیر مستحکم کر ہا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے، بھارتی حکومت کی پالسیاں مسلمانوں کے خلاف ہیں۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کے رہنماؤں کو مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنا چاہئیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.